3G and 4G auctions will be held on given Time. PTA

3G And 4G Auctions Will Be Held On Given Time. PTA

تھری جی اور فور جی کی بولی مقررہ وقت پر ہوگی.... پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی طرف سے جار ی کی گئی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تھر ی جی اور فور جی کی نیلامی کا عمل مایوس کن رہا ہے اورکہاہے کہ اس بے بنیاد اورمن گھڑت خبر کے اجراء پر عالمی خبررساں ادارے کیخلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔منگل کو جاری ہونیوالے ایک بیان میں پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ چار سیلولرموبائل کمپنیوں کی طرف سے آنیوالارد عمل پی ٹی اے کیلئے انتہائی حوصلہ افزا اوراطمینان بخش ہے ترجمان نے کہاکہ یہ کہنابالکل غلط ہے کہ کسی موبائل کمپنی نے فور جی میں دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے یہ اس صحافی کی اپنی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں ترجمان نے اس امر کی بھی تردید کی ہے کہ بولی کھولنے کے عمل میں وزارت خزانہ کانمائندہ بھی موجود تھا ترجمان نے کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ کوئی بولی ہی نہیں کھولی گئی صرف بولی کیلئے درخواستوں کی وصولی کی گئی ہے اورپی ٹی اے ان درخواستوں کاجائزہ لے رہا ہے

پی ٹی اے کے ترجمان نے کہاکہ اس خبرمیں بولیوں کے حوالے سے دی گئی تفصیلات بھی درست نہیں ہیں پی ٹی اے کے جاری کردہ انفارمیشن میمورنڈم کے مطابق کوئی آپریٹر بھی پانچ ایم ایچ زیڈ کیلئے بولی نہیں دے سکتا کم ازکم دس ایم ایچ زیڈ کیلئے بولی دی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ پی ٹی اے پہلے ہی بیان جاری کرچکا ہے کہ سپلائی کے مقابلے میں طلب زیادہ ہے اس لئے نیلامی ہوگی اوریہ بھی ایک عام بات ہے کہ آپریٹرز اورنیلامی میں شریک کمپنیاں 23اپریل کو ہی بولی دیں گی ترجمان نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ ایک معروف خبررساں ادارے نے اپنی من گھڑت خبر کے حوالے سے پی ٹی اے سے رد عمل بھی نہیں لیا جبکہ پی ٹی اے اس نیلامی کیلئے واحد ذمہ دار ادارہ ہے پی ٹی اے خبررساں ادارے کیخلاف مناسب قانونی کارروائی کاحق رکھتا ہے

ترجمان نے کہاکہ حقیقت میں نیلامی کا عمل قواعد کے مطابق موثر اورشفاف انداز میں آگے بڑھ رہاہے۔

یاد رہے کہ چارملکی موبائل آپریٹرزموبی لنک،ٹیلی نار،زونگ اوریو فو ن نے تھری جی اورفور جی سپیکٹرم کے حصول کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں بولی میں حصہ لینے والوں کے ناموں کااعلان17اپریل کو کیاجائیگا جبکہ نیلامی کاعمل پہلی مرتبہ کھلے عام 23اپریل کومقامی ہوٹل میں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-15

More Technology Articles