4 operators selected for 3g and 4g bidding

4 Operators Selected For 3g And 4g Bidding

پی ٹی اے نے تھری جی فور جی نیلامی میں4کمپنیوں کے حصہ لینے کی تصدیق کر دی

پی ٹی اے نے تھری جی فور جی نیلامی کیلئے 4کمپنیوں کے حصہ لینے کی تصدیق کر دی ، پی ٹی اے کے چیئرمین اسماعیل شاہ کے مطابق نیلامی کیلئے بولی جمع کروانے والی چاروں موبائل کمپنیوں ٹیلی نار، موبی لنک ، زونگ ، یوفون کی بولیاں منظور ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)


چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق چاروں موبائل کمپنیاں ٹیلی نار، موبی لنک ، یوفون ، زونگ حکومت کی نادہندہ نہیں ہیں ۔ ان کی بولی کی تمام قانونی پیچیدگیوں کا پی ٹی اے نے بغور جائزہ لیا ہے ۔
پاکستان میں طویل صبر آزما انتظار کے بعد تھری جی فور جی کی نیلامی 23اپریل کو ہو رہی ہے۔ پاکستان خطے میں تھری جی کی سروس نہ رکھنے والا اہم ملک ہے ، جنگ سے متاثرہ ہمسایہ ملک افغانستان میں 2سال قبل تھری جی سروس شروع ہو چکی ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-17

More Technology Articles