Amazon smartphone may be announced in June

Amazon Smartphone May Be Announced In June

ایمازون بھی سمارٹ فون دوڑ میں شامل

پچھلے کچھ عرصے سے ایمازون فون کے بارے میں کافی خبریں گردش میں ہیں۔لیکن وال سٹریٹ جنرل کی نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی اس جون میں حتمی طور پر اس کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ستمبر تک فون کو مارکیٹ میں لانے کی امید بھی ہے۔
ایمازون کی طرف سے ڈیوائس کا پہلا نمونہ بھی سامنے لایا گیا ہے۔ فیچرز کے لحاظ سے ایمازون سمارٹ فون میں 3 ڈی کی خاصیت موجود ہوگی۔

(جاری ہے)

مزید ٹیکنالوجی میں سامنے کے چار کیمرے موجود ہونگے جن سے صارف کو یہ لگے گا کہ وہ ایک ’’ہولو گرام تصویر‘‘ دیکھ رہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ جیسے یہ سننے میں اچھا لگ رہا ہے اس کا کام بھی اتنا ہی خوبصورت ہو۔
ایمازون سمارٹ فون کے متعلق مزید کوئی خبر سامنے نہیں آئی مگر ایمازون کے پچھلے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جارہی ہے کہ سمارٹ فون کی قیمت کافی مناسب ہوگی، لیکن اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ اگر اس میں سچ میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تو یہ سستے فون کی دوڑ میں شامل نہیں ہو پائے گا.

تاریخ اشاعت: 2014-04-14

More Technology Articles