Biggest iPad Air 2 leaks

Biggest IPad Air 2 Leaks

آئی پیڈ ائیر 2 کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں!

ایپل کے نئے آئی پیڈ ائیر 2 کے متعلق پہلے بھی بہت سے لیکس سامنے آئیں ہیں لیکن اس دفعہ یہ معلومات کافی تفصیلات کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔
اس میں سب سے پہلے آئی پیڈ ائیر 2 میں متعارف کروائے جانے والی ٹچ آئی ڈی سکرین ہے جو کہ پہلی دفعہ ایپل کے ٹیبلیٹ میں متعارف کروائی جا رہی ہے۔اور آئی فون 6 کی سامنے آنے والی تصویروں کی طرح اس کے کنارے بھی دھاتی مواد سے گھرے ہوئے ہیں۔


اس کے علاوہ جو ایک واضع فرق سامنے آیا ہے وہ سپیکر گرل، والیم بٹن، اور سلائیڈ سوئچ کا غائب ہونا ہے۔آئی پیڈ ائیڑ 2 کے فیچرز میں مائیک سامنے کے کیمرے کے برابر میں ہے۔اور پہلے متعارف کروائے جانے والی آئی پیڈ ائیر سے پتلا بھی دکھتا ہے۔

آئی پیڈ ائیر 2

اگر یہ لیکس درست ثابت ہوتے ہیں تو اس دفعہ ہم ایپل کے ٹیبلیٹ کے چیسس میں ایلمونیم کی نئی کاریگری دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

اور ٹچ آئی ڈی کے ساتھ نئے فیچرز بھی سامنے آئیں گے۔
اگر یہ ٹیبلیٹ آئی او ایس 8 کے ساتھ سپلٹ سکرین ملٹی ٹاسکنگ کے ساتھ منظرِ عام پر آئے گا تو ایپل کا یہ نیا ٹیبلیٹ ایپل کے دوسرے ٹیبلیٹس کے لیے کڑا مقابلے دار ثابت ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-07

More Technology Articles