Did you know that Android was not actually made by Google

Did You Know That Android Was Not Actually Made By Google

کیا آپ جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ گوگل کی پیداوار نہیں ہے؟

اینڈارئیڈ جو کہ ایک مشہور آپریٹنگ سسٹم ہے اور ہر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کو بنانے والا کوئی نہیں بلکہ گوگل ہے۔لیکن ایسا نہیں ہے، یہ بات درست ہے کہ اینڈرائیڈ کو کامیابی کی منزلوں تک پہنچانے والا گوگل ہی ہے۔ لیکن اس کی بنیاد کسی اور نے رکھی۔
درحقیقت 2005 میں، جب اینڈرائیڈ کو وجود میں آئے دو سال کا عرصہ گزر چکا تھا، گوگل نے اس کو خرید لیا تھا۔


قابلِ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2003 میں جب اینڈارئیڈ کا آغاز ہوا تھا تو اس کو موبائل فونز کی بجائے ڈیجیٹل کیمروں کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔ اسکے خالق کا نام اینڈی رابن ہے، جنکے نام سے ہی اینڈرائیڈ کو منسوب کیا گیا ہے۔
اس کو بنانے کے بعد اس کے تخلیق کار روں کو احساس ہوا کہ ان کا تخلیق کردہ سافٹ وئیر ڈیجیٹل کیمروں کے لیے مناسب نہیں ہے اس لیے انہوں موبائل فونز کا رخ کیا ۔

(جاری ہے)

روبن کے پاس تجربہ بھی تھا، اسکی کمپنی کو ٹی موبائل نے سپانسر کیا،یہ پلٹ فورم کافی اچھا چل رہا تھا ، مگر ایک ڈیڑھ سال بعد ہی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ روبن نے سامسنگ سے رابطہ کیا مگر سامسنگ کی طرف سے کوئی خاطرخواہ جواب نہ پا یا، بلآخر اس کی ملاقات گوگل سے ہوئی۔ گوگل نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی، اور آج وہ دن ہے جب یہ کوئی نہیں جانتا کہ اینڈرائیڈ گوگل کی پیداوار نہیں ہے۔ بلکہ جب بھی اینڈرائیڈ کا ذکر آتا ہے گوگل کا نام اس کے ساتھ خود بخود ذہنوں میں ابھر آتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-21

More Technology Articles