Facebook will remove such posts That Specifically Ask People to Like or Reshare

Facebook Will Remove Such Posts That Specifically Ask People To Like Or Reshare

فیس بک پر زبردستی لائیک اور شیئر کروانے والوں کیلئے بری خبر

فیس بک کی جانب سے جاری ایک بیان میں نیوز فیڈ میں کی جانے والی کچھ تبدیلیوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔ان تبدیلیوں کا مقصد ان پوسٹ کی حوصلہ شکنی ہے جو صرف ’ like‘ حاصل کرنے کی غرض سے لوگوں اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ فیس بک کے مطابق انہیں ایسی پوسٹس کے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئیں جو کسی بھی خاص مقصد کے بغیر با ر بار شئیر کی جاتیں ہیں۔نیوز فیڈ میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد آپ ایسی پوسٹ سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔

تاہم فیس بک کے مطابق یہ اپڈیٹس ان پوسٹس پر اثر انداز نہیں ہونگے جن پر کسی خاص موزوں کو لے کر صارفین کے درمیان بحث ہو رہی ہوگی۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/fb-likes-promo.jpg

فیس بک نے یقین دہانی کروائی ہے کہ زیادہ تر لوگ سپیم پوسٹنگ نہیں کر رہے لہذٰا وہ اس تبدیلی سے اثر انداز نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کا اثر صرف ان پر ہوگا جو غیر ضروری تصاویر یا کہانیاں فیس بک پر پوسٹ کرتے ہیں اوردیگر لوگوں سے کہتے ہیں کہ اس تصویر کو آگے پھیلانے کیلئے لائیک یا شیئر کریں۔
ہمارے مطابق یہ ایک اچھا اقدام ہے، پاکستان میں اس رواج میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ خا ص کر صارفین کو اسلامی تصاویر کے اوپر لکھا جاتا ہے کہ اگر پسند آئی تو شیئر کریں، ورنہ آپ مسلمان نہیں وغیرہ۔ اُمید ہے کہ فیس بک کے اس اقدام سے صارفین کو معیاری پوسٹس دیکھنے کو ملیں گی۔ اور ان غیر ضروری پوسٹس سے نجات

تاریخ اشاعت: 2014-04-15

More Technology Articles