Fire at plant producing PCBs for the Samsung Galaxy S5

Fire At Plant Producing PCBs For The Samsung Galaxy S5

گلیکسی ایس 5 کے پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ ایس 5 کی ریلیز اثر انداز ہونےکا خدشہ

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کے پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (PCBs) بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جسکے باعث سامسنگ گلیکسی ایس 5کی لانچ کی تاریخ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سامسنگ کی طرف سے ابھی تک تاخیر کا کوئی بھی بیان منظرِ عام پر نہیں آیا۔لیکن سننے میں آرہا ہے کہ سامسنگ (PCBs) کے لیے دوسرے کارخانوں سے مدد کی امید کر رہا ہے۔ ایس 5 ، 11 اپریل کو 150 ملکوں میں ریلیز کے لیے پیش کیا جانے والا تھا۔


لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ اس کو بجھانے کے لیے 287 آگ بجھانے والے اور 80 آگ بجھانے والی گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ جس وقت آگ بجھائی گئی اس وقت تک سازو سامان اور اہم مواد کا خسارہ 1 بلین ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔آگ بجھانے والی گاڑیاں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پہنچی اور 6 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ ہر قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)


ہمیں اس ضمن میں کچھ تصویریں بھی موصول ہوئی ہیں جن میں آگ پر قابو پانے کا کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آگ سامسنگ کے نئے ہینڈ سیٹ کی تاخیر کا باعث نہیں بنے گی۔

سامسنگ فیکٹری میں‌ آگ

تاریخ اشاعت: 2014-03-11

More Technology Articles