Global smartphone shipments rise to 267 million in Q1

Global Smartphone Shipments Rise To 267 Million In Q1

2014 کی پہلی تہائی میں دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی شپمنٹ 267 ملین تک پہنچ گئی

مارکیٹ ریسرچر ٹرینڈ فورس کے مطابق 2014 کی پہلی تہائی میں پوری دنیا میں سمارٹ فونز کی شپمنٹ 266.9 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔ پچھلے سال کے پہلے تین مہینوں جنوری سے مارچ تک کے مقابلے میں اس سال کے پہلے تین مہینوں میں 1.13 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ریسرچ فرم نے پشین گوئی کی ہے کہ اسی تہائی میں جو کہ اپریل سے جون کے مہینوں پر مشتمل ہے سمارٹ فونز کی شپمنٹ 6.7 فیصد تک بڑھنے کے امکانات ہیں جو کہ 284.5 ملین تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)


ٹرینڈ فورس کے مطابق سامسنگ نے 30 فیصد سمارٹ فون شپمنٹ کے ساتھ گلوبل مارکیٹ میں پہلی پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔ ایپل دوسری پوزیشن پر ہے مگر امید ہے 2014 کی دوسرے تہائی میں نئے آئی فون کی آمد کے بعد اس میں اضافہ ہو جائے گا۔
چین کے سمارٹ فونز ہواوے، لینوو اور زیاومیا نے تجزیہ کاروں کی طرف سے کی گئی پیشن گوئی سے کئی زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سال کی پہلے سہ ماہی میں 20 فیصد تک ترقی حاصل کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-19

More Technology Articles