Google Chrome Remote Desktop is now available on Android

Google Chrome Remote Desktop Is Now Available On Android

اینڈرائیڈ کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اپنے کمپیوٹرکو کنٹرول کرنے کی سہولت متعارف

گوگل کی کروم ریمورٹ ڈیسک ٹاپ سروس اب اینڈرائیڈ ڈیوائسس میں دستیاب ہے۔یہ ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔
گوگل ریمورٹ ڈیسک ٹاپ کی بدولت آپ کسی بھی کمپیوٹر کو دنیا بھر میں کہیں سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں، اور اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اپنے دوست احباب کی مدد بھی کر سکتے ہیں، یعنی اگر کسی دوست یا فیملی ممبر کا کمپیوٹر خراب ہو جائے تو آپ با آسانی اسکے کمپیوٹر میں بذریعہ انٹرنیٹ داخل ہوکر اس کے نقص درست کر سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ گوگل کروم ڈیسک ٹاپ

پہلے یہ عمل صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی مدد سے ہی ممکن تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اب گوگل نے اسے اینڈرائیڈ موبائل فونز اور ٹیبلیٹ کے لئے بھی بطور اپلیکیشن جاری کر دیا ہے۔ یعنی اب آپ اپنی موبائل ڈیوائس کے ذریعے اپنے گھر، دفتر، یا دوست احباب کے کمپیوٹر میں داخل ہو سکتے ہیں۔
کروم ریمورٹ ڈیسک ٹاپ کی اینڈرائیڈ ڈؤائسس میں سیٹنگ کا عمل نہایت آسان ہے۔

آپ کو کروم ویب سٹور میں موجود ایپ کی مدد سے ونڈوز اور میک کمپیوٹر میں رسائی حاصل کرنے کے لیے ریمورٹ کو اینیبل کرنا ہوگا۔اور آپ دونوں ڈیوائسس کے درمیان رابطہ قائم کر لیں گے۔ گوگل اس ایپ کو آئی او ایس کے لیے بھی جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جوکہ اس سال کے آخر تک ممکن ہے۔
آپ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے اینڈرائیڈ کیلئے یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اپلیکیشن ڈائونلوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-04-18

More Technology Articles