Mobilink Phone Trade Program Offer

Mobilink Phone Trade Program Offer

موبی لنک نے پاکستان کے پہلے” فون ٹریڈ پروگرام “ کا آغازکردیا

موبی لنک نے پاکستان کا پہلا”فون ٹریڈ پروگرام “ شروع کردیا ہے جس کے تحت صارفین قیمت کے فرق کی ادائیگی کرکے اپنے پرانے فونزکو اپنی پسند کے نئے 3 جی سپورٹڈ سمارٹ فونزکے ساتھ تبادلہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام کا مقصد موبی لنک کے صارفین کواپنے ڈیوائسزکی تبدیلی کیلئے قابل اعتماد ریٹیل چینل کے ذریعے 3جی سمارٹ فونز تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

نئے خریدے گئے فونز موبی لنک کی جانب سے پہلے سے لوڈشدہ 3 ماہ کے ڈیٹا بنڈل کے ساتھ پیش کئے جائیں گے۔

موبی لنک ڈیٹا کے سربراہ عامر منظورنے فون ٹریڈ پروگرام کے آغازپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موبی لنک نے پاکستان میں اپنے آپریشنز اور نیٹ ورک کو جدید بنانے میں 4.3 بلین ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ہمارے پاس ملک کا سب سے بڑا 3G ریڈی نیٹ ورک ہے اور فون ٹریڈ پروگرام جدید ترین ٹیکنالوجی ، بہترین آواز اور ڈیٹا کی پیشکش کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کی ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

مجھے یقین ہے کہ یہ پروگرام بہترین ڈیوائسزسے لیس ، مستقبل کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بااختیار بنانے اور موبی لنک کے بہترین ڈیٹا آفرزسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

ایکسچینج پروگرام فی الحال ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر موبی لنک کے اسلام آبادبزنس سنٹر، بلیوایریا پر پیش کیا جارہا ہے اوربعدازاں اس کو پاکستان کے دیگربڑے شہروں تک بڑھا دیا جائے گا ۔

صارفین مناسب آئی ایم ای آئی کی تصدیق اوربرانڈ نیو3جی سپورٹڈ سمارٹ فونزکے ساتھ سیکورٹی چیک کے بعد اپنے پرانے ہینڈسیٹس کا تبادلہ کرسکتے ہیں جس میں2GBکے مناسب استعمال کے ساتھ پہلے سے لوڈشدہ ڈیٹا بنڈل کی پیشکش بھی موجود ہے۔ سام سنگ، ایچ ٹی سی ، آئی فون اور Huawei سمیت مختلف برانڈزکے فونزبزنس سنٹرپردستیاب ہیں جبکہ کیو موبائل بھی جلد صارفین کی دسترس میں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-16

More Technology Articles