new private jet of Honda

New Private Jet Of Honda

ہونڈا کو پرائیویٹ جیٹ بنانے میں 30 سال لگے

ہونڈا کمپنی اپنی بہترین گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔اب ہونڈا اس میدان میں قدم رکھ رہا ہے جس کا اسے کوئی خاص تجربہ نہیں۔ ہونڈا اب پرائیویٹ جیٹ جہاز بنا رہا ہے۔ہونڈا کو اس انڈسٹری میں داخل ہونے میں 30 برس لگے۔ہونڈا نے جو جیٹ متعارف کرایا ہے اس کی قیمت 45 لاکھ ڈالر ہے۔ہونڈا کا کہنا ہے کہ اسے نئے جیٹ کے لیے 100 آرڈرز بھی وصول ہو چکے ہیں۔

اس سال کے آخر تک یورپ اور امریکا میں ڈیلوری شروع کر دی جائے گی۔
دنیا کو اپنے پرائیویٹ جیٹ سے روشناش کرانے کے لیے ہونڈا نے جہاز کے ورلڈ ٹور کا اہتمام کیا ہے، جس کا آغاز ٹوکیو کے ہینڈا ائیرپورٹ پر تقریب سے ہوگا۔
ہونڈا ائیر کرافٹ کے سی ای او نے بتایا کہ جیٹ کی ناک کا ڈیزائن سلویٹر فیراگامو کے اونچی ہیل والے جوتے سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عورت کے جوتے کا ڈیزائن اس لیے لیا گیا ہے کہ یہ آسائش اور آرام کی علامت ہے۔

ہونڈا کا پہلا پرائیویٹ جیٹ

جوتوں کے ڈیزائن سے ہٹ کر اس جیٹ میں پروں کے اوپر دو جی ای ہونڈا ایچ ایف 120 ٹربو فین کے ساتھ ہوابازی کی تاریخ کا منفرد انجن لگایا گیا ہے۔اس کے برعکس روایتی انجن فیوزلاج(جہاز کی مرکزی باڈی) کی رئیر سائیڈ پر ہوتے ہیں۔ انجن کو اوپر لگانے کی وجہ سے جہاز کے مسافروں کو شور سے بھی نجات ملے گی۔ہونڈا کا کہنا ہے کہ انجن اوپر لگانے سے جہاز کے کیبن کے لیے بھی کافی جگہ بن گئی۔
ہونڈا کے جہاز کے ایچ ایف 120 ٹربو فین چھ آدمیوں کے ساتھ جہاز کو 777 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 2100 کلومیٹر تک اڑا سکتے ہیں۔جہاز کے کاک پٹ میں جدید ترین مشینری لگی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-24

More Technology Articles