PTCL Launches SmartLink application

PTCL Launches SmartLink Application

ہر وقت رابطہ میں رہنے کیلئے پی ٹی سی ایل کی شاندار نئی موبائل ایپلیکیشن!!!

پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں ان صارفین کی لیے جو پی ٹی سی ایل کی براڈ بینڈ ڈی سی ایل سروس کے سبسکرائبر ہیں سمارٹ لنک کے نام سے ایک اینڈرائید ایپ ریلیز کی ہے۔یہ ایپ آپ کے وائی فائی کنکشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے سمارٹ فون سے لینڈ لائن کالز کرنے کی سہولت دے گی۔نہ صرف یہ بلکہ آپ چاہیں تو اپنے لینڈ لائن کی کالز اپنے سمارٹ فونز پر بھی فارورڈ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس ایپ کی مدد سے آپ سمارٹ لنک پر پائے جانے والے اپنے دوستوں کے ساتھ پیغام رسانی بذریعہ ایس ایم ایس اور ویڈیو کالز کی سہولت سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس ایپ کی مدد سے آپ اس فکر سے آزاد گھر سے نکل سکتے ہیں کہ آپ لینڈ لائن پر آنے والی کالز مس کر دیں گے، آپ اپنے موبائل فون میں بیلنس ختم ہونے کی صورت میں سمارٹ لنک کی مدد سے لینڈ لائن سے کالز بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایپ میں شامل مزید فیچرز میں پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی پر دستیاب 150 چینلز بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔اور پی آئی اے کی فلائیٹ انکوائری بھی کر سکتے ہیں۔
فی الوقت یہ ایپ پاکستان کے 5 شہروں جن میں اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، کراچی، فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں میں دستیاب ہوگی۔لیکن امید ہے کہ جلد یہ ایپ مزید شہروں میں بھی استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔

پی ٹی سی ایل سمارٹ لنک

استعمال کا طریقہ کار:
اگر آپ بھی یہ ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو دئیے گے لنک سے اس کو ڈاؤن لوڈ کیجئے ۔رجسٹر پر کلک کرنے کے بعد، فارم پر کریں،آپ کی دی گی معلومات کی تصدیق کے بعدایپ رجسٹر ہوجائے گی اور سمارٹ لنک سروس ایکٹیویٹ ہو جائے گی۔
پی ٹی سی ایل کی طرف سے 24 گھنٹوں کے اندر آپ کو سبسکرپشن کی تصدیق کی کال موصول ہوگی۔لیکن آپ چاہیں تو1236 پر کال کر کے فوری سروس بحال کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

ڈائونلوڈ کرنے کا طریقہ:
فلحال یہ ایپ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر دستیاب ہے. انسٹال کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2014-11-18

More Technology Articles