Samsung Galaxy S5 first day sales break Galaxy S4 record

Samsung Galaxy S5 First Day Sales Break Galaxy S4 Record

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کی ریکارڈ توڑ فروخت

سامسنگ کے مطابق سامسنگ گلیکسی ایس 5 نے لانچ کے دن کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرد ئے۔ سامسنگ کے ایس 4 سے مقابلہ کیے جانے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ لانچ کے دن ایس 5 کی 30 فیصد زیادہ فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔جبکہ یورپ کے کچھ ممالک میں ایس 4 کے مقابلے میں ایس 5 کی شرحِ فروخت دگنی ہوئی ۔

(جاری ہے)


پیرس، ایمسٹرڈیم، اور لندن جیسی جگہوں پر سامسنگ کے سٹور کے باہر لوگوں کے بھاری تعداد دیکھنے میں آئی جو کہ اس نئے فون کو حاصل کرنے کی خواہشمند تھی۔


سامسنگ گلیکسی ایس 5 جمعہ کو دنیا کے 125ممالک میں لانچ کیا گیا جو کہ کورین کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑے پیمانے پر لانچ ہے۔آنے والے کچھ دنوں میں 150 کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مزید 25ممالک میں اس کی لانچ متوقع ہے۔امریکہ میں اس کے قیمت 699 ڈالر جبکہ یورپ اور ایشیاء کے مختلف ممالک میں اس کے قیمت 599 ڈالر سامنے آئی ہے۔پاکستان میں اسکی متوقع قیمت 70ہزار سے 75ہزار تک ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-14

More Technology Articles