Samsung Galaxy Tab 4 photos leak

Samsung Galaxy Tab 4 Photos Leak

سامسنگ گلیکسی ٹیب 4 کی آفیشل تصویریں منظرِ عام پر آگئیں

ایوی لیکس کے توسط سے سامسنگ کے نئے گلیکسی ٹیب 4.7.0 کی تصویریں سامنے آئیں ہیں جن کے مطابق یہ 7 انچ کا ٹیبلیٹ دیکھنے میں کافی حد تک گلیکسی نوٹ 3 سے مماثلت رکھتا ہے۔اس میں بھی ڈسپلے کے نیچے تین بٹن نظر آئیں گے۔
یہ نیا ٹیب سم کارڈ سلوٹ کے ساتھ سامنے آئے گا جو کہ صارف کو کال کرنے کی سہولت بھی دے گا۔ اضافی طور پر پاور، لاک اور آواز کو کنٹرول کرنے والے بٹن دائیں جانب ہیں۔


یہ دیکھنے میں خاصا دلچسپ لگے گا اگر سامسنگ اپنے حالیہ ٹیبلیٹس کی طرح اسکے پچھلے حصے کو بھی faux-leather کے ساتھ پیش کرے گا۔
گلیکسی ٹیب 4.7.0 کا ڈسپلے WXGA ریزولیشن 1280 x 800 پکسل کے ساتھ سامنے آئے گا۔اس کے علاوہ اس میں 1.2GHz کواڈ کور سی پی یو، 1 جی بی ریم، 8 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت اور یہ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر چلے گا۔

(جاری ہے)

سامسنگ ٹیب 4

پچھلی سائیڈ پر 3 ایم پی سنیپر، جبکہ سامنے کی طرف ویڈیو کالز کے لیے 1.3 ایم پی کا کیمرہ ہوگا۔ ٹیبلیٹ کا وزن 320 گرام ہوگا اور دوسری پیمائش 106 x 187 x 8.9 ایم ایم ہوگی جو کہ پہلے ٹیبلیٹس سے 1 ایم ایم پتلا ہوگا۔ اس میں 4,450mAh کی بیٹری ہوگی۔ اس کی قیمت اور لانچ کرنے کی تاریخ کو لے کر ابھی تک کچھ سامنے نہیں آیا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-27

More Technology Articles