Samsung to release a multi-charging USB cable

Samsung To Release A Multi-charging USB Cable

سامسنگ کی انوکھی چارجنگ کیبل متعارف کروا دی گئی!

سامنسگ کی جانب سے حال ہی میں ایک ایسی یو ایس بی کیبل متعارف کروائی گی ہے جس سے ایک ہی وقت میں آپ تین ڈؤائسس کو چارج کر سکتے ہیں۔ یہ ایک سرے سے یو ایس بی پلگ کے ذریعے وال چارجر کے ساتھ منسلک ہوگی جبکہ اس کے دوسرے سرے پر تین مائیکرو یو ایس بی پلگ ہونگے جن کی مدد سے ایک وقت میں تین موبائل ڈؤائسس کو چارج کیا جا سکے گا۔

ملٹی چارجنگ کیبل

یہ کیبل وال چارجر سے ملنے والی 2A پاور کو ایک ہی وقت میں 3 ڈؤائسس تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

یعنی اگر آپ ایک ہی وقت میں سمارٹ فون ، ٹیبلیٹ اور سمارٹ واچ کو چارج کریں گے تو ہر ایک کو 0.667 A. پاور ملے گی۔یہ عام طور پر استعمال کیے جانے والے چارجر سے کچھ آہستہ کام کرے گی لیکن اگرا ٓپ چاہیں تو اسے رات میں چارنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ یہ کچھ تیزی سے کام کرے تو آپ کو ایک ڈؤائس کم کرنا ہوگی جس کہ بعد باقی دو ڈؤائسس1Aپاور حاصل کریں گی اور پہلے کی نسبت تیزی سے ڈؤائسس چارج کریں گی۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ کیبل پورٹ ایبل ہوگی اور موبائل ڈؤائس کی اسسریز میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوگی۔ اس کی ریلیز کی تاریخ کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم سننے میں آرہا ہے کہ اس کی قیمت 39.99 ڈالر کے قریب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-23

More Technology Articles