WHATSAPP IS NOW FREE AND PROMISES TO STAY AD FREE

WHATSAPP IS NOW FREE AND PROMISES TO STAY AD FREE

وٹس ایپ اب مفت ہو گیا ہے

وٹس ایپ نے اپنی سبسکرپشن فیس ختم کر کے سروس کو مفت کر دیا ہے۔ وٹس ایپ نے چند سال پہلے ہی سالانہ فیس متعارف کرائی تھی، جس کے تحت تمام نئے صارفین سے پہلا سال ختم ہونے کے بعد 99 سنٹ(0.99 ڈالر) وصول کی جاتی تھی۔
وٹس ایپ نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں اعتراف کیا کہ جیسے جیسے ہم بڑھ رہے ہیں یہ اپروچ کام نہیں کر رہی، وٹس ایپ کے بہت سے صارفین کے پاس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نمبر نہیں ہوتا اور وہ پہلے سال کے اختتام پر اپنے دوستوں سے رابطہ ختم ہونے جانے کے ڈر سےپریشان رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ ہفتوں تک ہم وٹس ایپ کے تمام ورژنز سے فیس ختم کر دیں گے۔
وٹس ایپ کافی عرصے سے دیکھ رہا تھا ہ جیسے ہی سال ختم ہوتا ہے، بہت سے صارفین سروس کے استعمال کو ختم کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے بھی وٹس ایپ کی سالانہ فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اگر آپ وٹس ایپ کو 6 سالوں سے استعمال کر رہے ہیں تو وٹس ایپ نے آپ کو کبھی فیس کا نہیں کہا ہوگا۔

وٹس ایپ نے اپنے اوریجنل صارفین کو فری لائف ٹائم سروس فراہم کی ہوئی تھی تاہم چند سالوں سے وٹس ایپ نے نئے صارفین سے سال ختم ہونے کے بعد سبسکرپشن فیس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایسے صارفین جو وٹس ایپ کو سبسکرپشن فیس ادا کر چکے ہیں ، وٹس ایپ انہیں کسی قسم کی واپسی ادائیگی نہیں کرے گا۔
وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب کے قریب ہے۔
وٹس ایپ مفت ہونے سے لاکھوں مزید صارفین بھی وٹس ایپ کو جوائن کریں گے۔
فیس بک کی ملکیتی وٹس ایپ، کاروبار کے لیے سروس متعارف کرا کر اس سے کمائی کرنا چاہتی ہے ۔ وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ٹول پر کام کر رہے ہیں ، جس سے آپ کسی کاروبار یا تنظیم کو بھی میسج کر سکیں گے، یعنی آپ وٹس ایپ کے ذریعے بنک یا ائیر لائن کو بھی میسج بھیج سکیں گے۔
وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ تھرڈ پارٹی اشتہارات کو متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ وٹس ایپ اپنے پہلے اصول پر قائم ہے، جس کے تحت وٹس کو اشتہارات فری بنایا گیا تھا۔وٹس ایپ کے بنانے والوں کا موقف تھا اشتہارات شامل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ صارفین کو پراڈکٹ سمجھتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-19

More Technology Articles