جنوبی وزیرستان ،بم دھماکے میں پانچ عسکرت پسند جاں بحق:
جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28نومبر 2008 ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں بم دھماکے سے پانچ عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں موجود پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں اب عسکریت پسندوں کے مختلف عسکریت پسند گروپوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فریقین ایک دوسرے پر حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے