باجوڑ ایجنسی،مسجد میں خودکش دھماکہ، مقامی سردار سمیت 9افراد جاں بحق:
ماموند(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2008ء)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے بادان میں ایک مسجد میں خودکش حملے میں مقامی قبیلے کے سردار رحمت ا للہ سمیت نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق حملہ قبائلی سردار رحمت ا للہ کی قائم کردہ مسجد میں نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران ہوا ۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو باجوڑ ایجنسی کے اسپتال خار منتقل کر دیا گیاہے جبکہ جائے وقعہ پو سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے