اگلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

جنوبی وزیرستان میں مکان اور مدرسے پر میزائل حملہ12 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی:
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28 فروری2008 )پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں کسی نامعلوم مقام سے داغے گئے ایک میزائل حملے میں12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق میزائل حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں طالبان کے حمایتی قبائلی رہنما نیک محمد کے آبائی گاوٴں کالوشہ میں ایک مکان پر گرا جو اطلاعات کے مطابق مقامی طالبان کا ایک ٹھکانہ تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میزائل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات دو بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے کوئی دس کلومیٹر مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب گرا۔ جس میں 12افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مدرسے کے افغان طلباء شامل ہیں ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس مکان پر میزائل گرا اس مکان میں کچھ عرصہ سے غیرملکی رہ رہے تھے جو بظاہر عرب معلوم ہوتے تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کوئی اہم رہنما شامل ہے یا نہیں۔ یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ میزائل کہاں سے آئے تھے۔ مقامی لوگ یہ الزام لگا رہے ہیں کہ میزائل افغانستان سے داغے جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق میزائل مبینہ طور پر امریکی جاسوسی طیارے سے فائر کیا گیا ہے ۔گزشتہ ماہ وزیرستان کے علاقے میر علی میں میزائل حملے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے -

28/02/2008 13:22:03 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.