جنوبی وزیرستان ،گزشتہ سال فسادات کے دوران اغواء ہونے والے ایف سی کے سولہ سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا:
رزمک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2008ء) جنوبی وزیرستان میں گزشتہ سال کے فسادات کے دوران اغواء ہونے والے ایف سی کے سولہ سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ، ان اہلکاروں کو گزشتہ سال مختلف مقامات سے مقامی طالبان نے اغواء کیا تھا ، مغویوں میں بارہ کا تعلق شوال رائفلز جبکہ چھ کادیر سکاؤٹس سے تھا اور یہ اہلکار سپاہی سے نائب صوبیدار تک کے عہدے کے تھے ، جمعہ کو مقامی طالبان نے جنوبی وشمالی وزیرستان کے بارڈر اور شندور گیٹ کے پاس انہیں رہاکردیا ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو رزمک کے شوال کیمپ میں پہنچا دیا گیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے