اگلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

سوات کے علاقوں شور اور پیوچار میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15شدت پسند ہلاک ، خوازہ خیلہ میں مکانات پر گولے گرنے سے 8 افراد جاں بحق ،باجوڑ ایجنسی میں بمباری اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 13غیر ملکیوں سمیت 24شدت پسند ہلاک ہو گئے ،زیر زمین پانچ بنکرز تباہ:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2008ء)سوات اور باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8شہریوں،13غیرملکیوں سمیت47شدت پسند جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقوں شور اور پیوچار میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔ شدت پسندوں کے متعددٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ خوازہ خیلہ کے علاقے علم گنج میں مکانات پر گولے گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب فورسز نے کانجو میں سرچ آپریشن کے دوران چار شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ۔ مینگورہ کے نواحی علاقے قنبر میں شدت پسندوں نے حجام کی چار دکانوں کو دھماکہ خیز موادسے تباہ کردیا۔ مٹہ کے علاقے ڈاگے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی سیاسی رہنماء لیاقت علی کو قتل کردیا۔ ادھرباجوڑ ایجنسی میں بمباری اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چوبیس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ،ہلاک ہونیوالوں میں تیرہ غیر ملکی بھی شامل ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے ، فورسز نے شدت پسندوں کے زیر زمین پانچ بنکرز تباہ کر دیئے ہیں،ایف سی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افغان باشندے ہیں۔ ادھر لوئے سم کے علاقے زور بندر میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک ہو ئے ،تحصیل ماموند کے علاقے سپرئی ،ڈبر، عنایت کلے ، اور چہارمنگ کے علاقے کوٹکے ،میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ادھر ماموند کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

20/11/2008 16:07:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.