خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ اٹھارہ افراد ہلاک ،متعد زخمی۔اپ ڈیٹ:
باڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2008ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے منگل باغ گروپ اور بندو بستی علاقے شیخان کے مقامی افرا د کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔شیخان بندوبستی کے افراد فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشیں احتجاج کے لئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر اور گورنر ہاؤس لے گئے ہیں جبکہ منگل باغ گروپ نے شیخان میں ویڈیو سینٹر کو نذر آتش کردیا ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گیھرلے میں لے لیا ہے جبکہ خاصہ دار اور لیویز بھی مو قع پر پہنچ گئی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے