جنوبی وزیرستان ، خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی ،8اہلکار شہید ، متعدد زخمی:
وانا(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02نومبر2008 )جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے 40کلومیٹر دور زالئی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے چالیس کلومیٹر دور زالئی چیک پوسٹ پرنامعلوم شخص نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔پاک فوج کے ترجمان نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ دھماکے میں 8سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے