باجوڑ ایجنسی میں خود کش حملہ،دوافراد جاں بحق17زخمی:
باجوڑ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 مارچ 2008 )باجوڑایجنسی میں خود کش حملے میں2افراد جاں بحق اور 17شدید زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار سے تقریباً9کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے چار بازار میں ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کارسیکورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں حملہ آور کے علاوہ ایک سیکورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا اور17افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں سے10 افراد کا تعلق سیکورٹی فورسز سے ہے جبکہ باقی سویلین ہیں تمام زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں منتقل کردیا گیا ہے اور طبی امداد دی جارہی ہے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی کے باعث17افراد کے بیک وقت علاج میں کافی مشکلات پیش آئیں بتایا گیا ہے دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں لوگوں نے اپنی دکانیں بند کردیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے