شمالی وزیرستان‘ امریکی میزائل حملے میں مصری نژاد القاعدہ رہنما ابوجہاد المصری بھی مارا گیا ہے‘ سیکورٹی ذرائع:
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01نومبر2008) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں القاعدہ کا انتہائی مطلوب مصری نژاد رہنما ابوجہاد المصری بھی مارا گیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ سیکورٹی اہلکار نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں کئے گئے دو امریکی میزائل حملوں جن میں ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مصری نژاد القاعدہ رہنما ابوجہاد المصری بھی اس میں مارا گیا تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے