باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، آٹھ شدت پسند ہلاک ، بارہ زخمی ہوگئے:
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2008ء)باجوڑ ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے آٹھ شدت پسند ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باجوڑ کے علاقے سالار زئی اور نواگئی میں سیکورٹی فورسز نے پیش قدمی کی ہے جہاں ہیلی کاپٹروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔شیلنگ سے آٹھ شدت پسند ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے