جنوبی وزیر ستان کے علاقے’’ تیرذہ کھلا’’ میں چیک پوسٹ پر حملے کے بعد وانا میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات:
وانا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27اگست 2008ء )جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ شہر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ جنوبی وزیر ستان کے علاقے’’ تیرذہ کھلا’’ میں گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں توپخانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ وانابازار مکمل طور پر بند ہے۔ عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب رات بھر پاک افغان سرحدی علاقوں میںجاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے