باجوڑ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،طالبان کی فائرنگ چھ افرادہلاک:
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2008ء) باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور طالبان کی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی کے علاقے چارسدہ میں طالبان کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے جواب میں چارسدہ، سلارزو اور مامون کے علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی گئی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب باجوڑ ایجنسی کے علاقے حاجی لونگ میں طالبان نے پک اپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے