کرم ایجنسی،تازہ جھڑپوں میں22افرادجاں بحق ،30 زخمی:
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2008ء)کرم ایجنسی میں میں دو متحارب گرہوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں22 افرادجاں بحق اور30 زخمی ہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق قبائیلیوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی کوشش نہ ہونے کی وجہ سے لڑائی مزید علاقوں میں پھیل رہی ہے ۔کرم ایجنسی میں19 روز سے قبائل کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں16 شدت پسندوں سمیت22 افرادجاں بحق اور30 زخمی ہوگئے ۔جھڑپوں میں طوری اور بنگش قبائل کے علاوہ وزیرستان ،خیبر ایجنسی ،اورکزئی ایجنسی اور دیگر علاقوں سے بھی شدت پسند حصہ لے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ19 روز سے جاری جھڑپوں میں 450 سے زائد افراد ہلاک اور 700 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ۔جبکہ علاقے میں جاری شدیدجھڑپوں کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زائد آبادی پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے