ہنگو کے علا قے دو آبہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں سترہ شدت پسند ہلاک ہو گئے:
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2008ء)ہنگو کے علا قے دو آبہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں سترہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہواہے ۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے بعد دو آبہ بازار مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ علا قے میں گن شپ ہیلی کاپٹر پرواز کررہے ہیں۔ سیکورٹی فورسز دس کلو میٹر علا قے کو محاصرے میں لے کر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے