باجوڑ ایجنسی میں 24گھنٹے کے دوران سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 45 شر پسندہلاک ہوگئے:
خار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2008ء)باجوڑ ایجنسی کے مختلف علا قو ں میں چو بیس گھنٹے کے دوران سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں پینتالیس شر پسندہلاک ہوگئے ہیں۔ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی جا ری ہے ۔ کارروائی کے دوران شر پسندوں کی دو گاڑیا ں بھی تباہ کردی گئیں۔ باجوڑ کے مختلف علا قو ں پر لڑاکا طیا رو ں کی پر وازیں جاری ہیں۔ ادھر خار میں مساجد سے اعلا نات کر رہے ہیں کہ وہ شر پسندو ں کو اپنے علا قے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے