کرم ایجنسی میں بالائی کرم کے علا قے بل یا مین میں متحارب قبائل کے درمیان جاری تصادم میں دس سے زائد افراد ہلاک، پچاس مکانات کو آگ لگادی گئی:
کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2008ء)کرم ایجنسی میں بالائی کرم کے علا قے بل یا مین میں متحارب قبائل کے درمیان تصادم کے تازہ واقعات میں دس سے زائد افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔ فریقین نے ایک دوسرے کے متعدد افراد کو اغواء کرنے کا دعوٰی بھی کیا ہے ۔ بل یا مین کی دیہات میں مشتعل افراد نے پچاس سے زائد مکا نات کو آگ لگادی۔ ایک قبیلے کے مسلح افراد نے ہا ئی اسکول پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔ متحارب قبائل کے درمیان جھڑپو ں کے زخمیو ں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہا ں ادویات کی کمی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پو لیٹیکل انتظامیہ لڑا ئی بند کرا نے کیلئے کو ششوں میں مصروف ہے لیکن اب تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے