باجوڑکے علاقے لوئی سم میں جھڑپوں کے دوران 45شرپسند ہلا ک اور 5 سیکورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے ۔اپ ڈیٹ:
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2008ء)باجوڑکے علاقے لوئی سم میں جھڑپوں کے دوران پینتالیس شرپسند ہلا ک اور پانچ سیکورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ حکومت نے باجوڑ میں آرمی کے مزید دستے بھیج دیئے ہیں ۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اورشر پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔ گن شپ ہیلی کاپٹر علاقے میں پرواز کر رہے ہیں اور طیاروں نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔فورسز نے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے ۔ حکومت نے آپریشن تیز کرنے کے لیے باجوڑ میں دو سو اہلکاروں پر مشتمل آرمی کے مزید دستے بھیج دیئے ہیں ۔ ایف سے کے میڈیا سیل نے جھڑپوں میں پچیس شرپسندوں کی ہلاکت اور پانچ سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔ دوسری جانب جیش اسلامی کے کمانڈر ولی الرحمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں لوئی سم میں ایف سی چوکی پر حملے میں بیس سے زائد ایف سی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ ادھر مہمند ایجنسی کے علاقے مامد گج میں عسکریت پسندوں اور ایف سی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے