مقامی طالبان نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے عنایت کلے میں پوزیشنیں سنبھال لیں۔ حملے شروع کرنے کا اعلان۔ باجوڑ ایجنسی میںجھڑپوں میں 25شر پسند ہلاک۔5سیکورٹی اہلکار شہیدہوئے۔ایف سی میڈیا سیل۔اپ ڈیٹ:
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2008ء)باجوڑ ایجنسی میں مقامی طالبان نے عنایت کلے میں پوزیشنیں سنبھال کر حملوں کا اعلان کردیا ہے ، مقامی طالبان نے تحصیل مامون کے مختلف علاقوں میں مسلح گشت بھی شروع کردیا ہے ۔ ادھر فرنٹیئر کور میڈیا سیل نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے لوئی سم میں جھڑپوں کے دوران پچیس شرپسندوں کی ہلاکت اور پانچ سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔ جبکہ تازہ حملے میں لڑاکا طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد طالبان کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اورشر پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گن شپ ہیلی کاپٹر علاقے میں پرواز کر رہے ہیں۔ فورسز نے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے ۔ دوسری جانب جیش اسلامی کے کمانڈر ولی الرحمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں لوئی سم میں ایف سی چوکی پر حملے میں بیس سے زائد ایف سی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ ادھر مہمند ایجنسی کے علاقے مامد گج میں عسکریت پسندوں اور ایف سی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے