ضلع ہنگو میں امن جرگہ ارکان اور ڈی سی او ہنگو کے درمیان مذاکرات کادوسرا دور کل دس بجے تک ملتوی ہو گیا:
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2008ء) ضلع ہنگو میں امن جرگہ ارکان اور ڈی سی او ہنگو کے درمیان مذاکرات کادوسرا دور کل دس بجے تک ملتوی ہو گیا۔دوسری جانب دو آبہ میں مشتبہ افغان شہری کو گرفتارکر لیا گیا۔طالبان نے اکیس مغوی سرکاری اہلکاروں میں سے مزید ایک کو رہا کردیا ہے ۔ دو روز پہلے لاپتہ ہونے والے ضلع ناظم خان افضل کے بھائی سمیت چار افراد کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے اور ان کے اغوا کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔ دو آبہ میں آج صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی رہی۔ زرگری میں محفوظ مقامات کی جانب چلے جانے والے افراد کی واپسی کا عمل فوج کی نگرانی میں جا ری ہے ۔جبکہ پو لیس کے مطابق ہنگو کے علاقے دو آبہ کے مقام پر ایک افغان مہاجر عبداللہ حبیب ولد محمد حسین کو پولیس نے وائرلیس فون،ریڈیو کیمرہ اور دیگر خطرناک آلات کے ساتھ گرفتار کر لیاہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے