ہنگو کے علاقے توراورئی میں ایف سی کے قلعے پر عسکریت پسندوں کو حملہ۔جوابی کارروائی میں 5عسکریت پسند ہلاک اور 6گاڑیاں تباہ کردیں،ڈی جی آئی ایس پی آر ۔اپ ڈیٹ:
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2008ء)ہنگومیں دوآبہ کے قریب توراورئی قلعہ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعدجوابی کارروائی میں پانچ عسکریت پسند ہلاک اور20زخمی ہوگئے جبکہ ان کی چھ گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ ڈی جی آئی سی پی آر میجر جنرل اطہرعباس کے مطابق کارروائی کے بعدعلاقے کوعسکریت پسندوں سے پاک کردیاگیاہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 100سے 120 عسکریت پسندوں نے توراورئی قلعے پرہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حملہ کیا اس وقت قلعے میں 29ایف سی اہلکارموجودتھے ۔ ایف سی کے جوانوں نے حملے کاجواب دیااور مزاحمت کی ،مقابلہ 3سے 4گھنٹے جاری رہا۔انھوں نے بتایا کہ فوج نے فوری طور پر کارروائی کرکے عسکریت پسندوں کی چھ گاڑیاں تباہ کردیں۔
اورکزئی ایجنسی میں مقامی طالبان کے ترجمان مولوی حیدر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو فون کرکے دعوی کیا کہ تورہ اوڑی قلعے پر حملے میں پچیس سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات زرگیری میں بھی سکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں جس میں ان کے مطابق متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم دونوں دعووٴں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔انھوں نے بتایا کہ ہنگو میں ایک سے دو روز میں آپریشن مکمل کرلیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کی گئی کارروائیوں میں پندرہ عسکریت پسند وں کو ہلاک اور ساٹھ کو گرفتارکرلیاگیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے