اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

ہنگو آپریشن ،تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی۔۔۔اب تک 15 طالبان ہلاک اور 60کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ میجر جنرل اطہر عباس ۔طالبان کا تورہ اوڑی قلعہ پرحملے میں 25سکیورٹی اہلکاروں کو شہید جاں بحق کر نے کادعو یٰ:
ہنگو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20 جولائی2008 )ضلع ہنگو کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے 3خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ اب تک 15مقامی طالبان ہلاک اور ساٹھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے دوسری جانب طالبان نے 25سکیورٹی اہلکاروں کو شہید جاں بحق کر نے کادعو یٰ کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ ہنگو میں جاری آپریشن کے دوران اب تک پندرہ شدت پسند وں کو ہلا ک اور ساٹھ کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے قبضہ میں لیے جانے والے علاقوں کو محفوظ بنانے کا کام جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے دستے پیش قدمی کر رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران اب تک 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں دریں اثناء ہنگوشہر میں جاری کرفیو میں چار گھنٹے نرمی کا اعلان کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہنگو کے علاقے زرگری اور شنہ وڑی پر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول کے بعد ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے ۔جس میں توپوں ،ٹینکوں اور زمینی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلے کاپٹرز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ہنگو شہر میں جاری کرفیو میں صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک وقفے کا اعلان کیا گیا ہے ۔تاہم دو آبہ میں کرفیو نافذ رہے گا۔تاحال ٹل ہنگو روڈ پر آمد و رفت معطل ہے ۔دریں اثناء بی بی سی کے مطابق ہنگو سے ملنے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً دو سو کے قریب مسلح عسکریت پسندوں نے نواحی علاقے تورہ اوڑی میں ایف سی کے ایک قلعہ پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قلعے پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ قلعے پر شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے بھی سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا ہے۔ تورہ اوڑی کے ایک رہائشی ندیم نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران چند مارٹرگولے گھروں پر بھی گرے ہیں جس میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اورکزئی ایجنسی میں مقامی طالبان کے ترجمان مولوی حیدر نے بی بی سی کو فون کرکے دعوی کیا کہ تورہ اوڑی قلعے پر حملے میں پچیس سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات زرگیری میں بھی سکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں جس میں ان کے مطابق متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم دونوں دعووٴں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ زرگیری میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں سرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا کہ بازار میں واقع طالبان کے ایک دفتر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر ہنگو شہر اور دوابہ میں بدستور کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے منتقل ہونے والے لوگ کئی قسم کے مسائل سے دوچار ہیں۔ زرگیری کے ایک باشندے حسین جلالی نے بتایا کہ انہیں کچھ معلوم نہیں کہ ان کے گاوٴں اور گھر میں کیا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں لوگوں کے ذہنوں میں خدشات ہیں کہ کوئی ان کے گھروں میں لوٹ مار نہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں لیکن سکیورٹی فورسز ان کو اجازت نہیں دے رہی ہیں۔

20/07/2008 12:03:34 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.