صوبائی حکومت سوات اور ہنگو میں حالات خراب کر رہی ہے، ترجمان طالبان،پانچ روز میں صفائی پیش نہ کی تو کارروائی کریں گے، نامعلوم مقام سے گفتگو:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2008ء)تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے کہا ہے کہ سوات اور ہنگو میں حالات خراب ہونے کی وفاقی حکومت ذمہ دار نہیں سمجھتے۔اس لئے صوبہ سرحد کی حکومت کے عہدیداروں کو دھمکی دی ہے۔ پانچ دنوں کے اندر اندر صوبائی حکومت نے اپنی صفائی پیش نہیں کی تو پھر مشورہ کر کے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ نامعلوم مقام سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان مولوی عمر نے کہا کہ اب ہمارا اعتراض صرف صوبائی حکومت پر ہے باقی حکومت کے بارے میں مشورہ کریں گے۔ ہم نے سرحد حکومت کے ساتھ اس وقت مذاکرات شروع کئے جب سرحد حکومت نے امن کے قیام کے لیے تحریک طالبان سے رابطہ کیا اور کہا کہ حکومت سرحد علاقے میں امن کے خواہاں ہے تحریک طالبان نے پورے خلوص کے ساتھ مذاکرات شروع کئے۔ مگر اب ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ سرحد حکومت بے بس ہے انہوں نے بتایا کہ سرحد حکومت ایک طرف صوبے میں امن کے لیے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری جانب ہمارے بے گناہ اور معصوم لوگوں پر سوات اور ہنگو اور قبائل میں آپریشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ حالات ہنگو اور سوات میں صرف صوبہ سرحد حکومت خراب کر رہے ہیں۔ یہ امن نہیں چاہتے اور مذاکرات میں بھی مخلص نہیں ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے