انگوراڈہ پر افغانستان سے میزائل حملہ،کرم ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کی پروازیں:
جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2008ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے میں افغانستان کی طرف سے میزائل فائر کیا گیا۔جبکہ کرم ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے نے پروازیں کی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں اتوار کی صبح افغان صوبے پکتیاسے ایک میزائل فائر کیا گیا۔ یہ میزائل انگور اڈے کے غیر آباد علاقے میں گرا جس کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ دوسری طرف کرم ایجنسی میں امریکی جاسوسی طیارے نے پروازیں کی ہیں۔ امریکی طیارے نے لور کرم اور اپر کرم کے علاقوں میں اتوار کی صبح نچلی پروازیں کی جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ سرحدی علاقوں میں افغانستان کی طرف سے اکثر میزائل فائر کیے جاتے ہیں اور امریکی جاسوس طیارے بھی اکثر ان علاقوں میں پروازیں کرتے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے