تحریک کی تنظیموں کو انتقامی کارروائیوں کی اجازت ،29سیکورٹی اہلکار طالبان کی تحویل میں ہیں ، ترجمان تحریک طالبان مولوی عمر:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2008ء)تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے کہاہے کہ انتیس سیکیورٹی اہلکار طالبان کی تحویل میں ہیں جن کے مستقل کا فیصلہ جرگے کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جا ئیگا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ تحریک کی تنظیموں کو انتقامی کارروائیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ مولوی عمر کا کہنا تھا کہ ہنگو میں جرگے کی مداخلت پر ہی سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں واپس کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگو سے متعلق مقامی طالبان کی تنظیم جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے