باجوڑ ایجنسی کے علاقے مندا میں لیویز اہلکار کے مکان پر مارٹر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی ہوگئے ، عنایت کلے میں لڑکیوں کا اسکول دھماکے سے تباہ کردیا گیا:
باجوڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 11جولائی 2008ء) باجوڑ ایجنسی کے علاقے مندا میں لیویز اہلکار کے مکان پر مارٹر حملےمیں بچہ جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ عنایت کلے کے علاقے میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے۔ لیویز اہلکار کے مکان کو نامعلوم افراد نے رات گئے مارٹر حملے میں نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار کا ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے