جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپنکئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری پر قبضہ ،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد:
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2008ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپنکئی میں سیکیورٹی فورسز نے فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے کے لئے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری پر قبضہ کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے اسپنکئی کے مشرقی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری سے دھماکہ خیز مواد سے بھرے سات صندوق ،چار تیار بم، چھپن کلو گرام دھماکہ خیز مواد،بارہ بور کی شاٹ گنز، اور دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔ دوسری جانب شانگلہ کے علاقے بارارائی میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو عسکریت پسند گرفتار کر لئے ۔ جبکہ سوات کے علاقے مینگورہ میں گرین چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو گیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے