جنوبی وزیر ستان امریکی حملہ ، القاعدہ کے پروپیگنڈاچیف مارا گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کا دعویٰ:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02نومبر2008 )ایک فرانسیسی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں القاعدہ کے مصر سے تعلق رکھنے والے رہنما ابو جہاد المصری ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سیکورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزپاک افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیر ستان کے قبائلی علاقے میں ہونے والے امریکی جاسوس طیار وں کے دومیزائل حملوں میں ابو جہاد المصر ی ہلاک ہوگئے ۔امریکا نے ابو جہاد المصر ی کو القاعدہ کی پروپیگنڈہ مہم کا سربراہ قرارد یا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی حکام نے بھی نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں المصری سمیت القاعدہ کے دو ارکان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے