وزیرستان‘ امریکی جاسوس طیاروں کی نیچی پروازیں‘قبائلیوں کی بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ‘طیارے بچ نکلنے میں کامیاب:
میرانشاہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30کتوبر2008 ) وزیرستان پر امریکی جاسوس طیاروں کی نیچی پروازیں‘قبائلیوں کی طرف سے طیاروں پر بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ‘طیارے بچ نکلنے میں کامیاب‘ سفید ساخت کے طیارو ں کی پروازوں کے بعد گائیڈڈ میزائل ملے ہوتے ہیں- وزیرستانیوں کا موقف-تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے اکثریتی علاقوں جبکہ جنوبی وزیرستان کے شمالی کے ساتھ سنگم پر واقع علاقوں پر امریکی جاسوس طیاروں کی پوازیں نچلی اور بالائی سطح پر جاری ہیں طیاروں کو دیکھتے ہی سنگلاخ پہاڑوں پر مورچہ زن قبائلی رضا کار بھاری ہتھاروں سے فائرنگ کر کے طیاروں کو گرانے اور بھگانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں تاہم طیارے بغیر پائلٹ کے ہونے اور اونچی سطح پر پروازوں کی وجہ سے طیارے یا تو خود واپس ہوتے ہیں یا ریموٹ کے ذریعے چلانے والے اہلکار وزیرستان میں قبائلیوں کی مزاحمت سے آگاہ ہو کر طیاروں کو واپس کرتے ہیں-تجربہ کار اور دور اندیش قبائل نے ان طیاروں کی پروازوں کے بعد نئے گائیڈڈ میزائل حملوں کی تشویش کا اظہار کررہے ہیں-واضح رہے کہ امریکی سفیر دفتر خارجہ طلبی کے چند گھنٹوں بعد امریکہ نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کر کے طیاروں کو پاکستانی سرحدوں کے اندر 100کلو میٹر تک مضافات میں محو پرواز ہیں-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے