باجوڑ ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری،35شدت پسند ہلاک،اورکزئی ایجنسی میں جنگجوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم:
خار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2008ء)باجوڑ ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایف سی ذرائع کے مطابق رات سے جاری کارروائی کے دوران لوئے سم اور تحصیل چہارمنگ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔بدان میں مولوی عمر کے مشتبہ ٹھکانے پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے جس میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے ہیڈ کوارٹر خار کے علاقوں صادق آباد ،سنڈے موڑ ،اور نوا کلے میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔فورسز کے دستے عنایت کلے کی جانب پیشقدمی کر رہے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں آج کرفیو کا پچاسواں روز ہے ۔ادھراورکزئی ایجنسی میں مہمند قبیلے اور پولیٹیکل انتظامیہ میں عسکریت پسندوں سے مذاکرات کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند قبیلے کے جرگے میں پولیٹیکل انتظامیہ نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے قبائلی عمائدین سے تعاون کی درخواست کی ہے جبکہ عمائدین نے پولیٹیکل انتظامیہ سے مہلت مانگی ہے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے مہمند قبائل کے عمائدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے غیر مقامی عسکریت پسندوں کو نکال دے ۔مقامی عسکریت پسندوں کو غیر مسلح کیا جائے ۔ اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ان کی سرگرمیاں روک دی جائیں۔آپریشن سے قبل عسکریت پسندوں مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا۔ عمائدین کی آٹھ رکنی کمیٹی آج کسی بھی وقت عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرے گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے