باجوڑایجنسی، بمباری سے گیارہ جنگجووٴں سمیت پندرہ افراد جاں بحق۔اپ ڈیٹ:
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2008ء)باجوڑ ایجنسی پر لڑاکا طیاروں کی بمباری اور گولہ باری سے گیارہ عسکریت پسندوں سمیت پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے اوکرزئی ایجنسی میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کے علاقوں لوئے سم، چہار منگ اور رشکئی میں لڑاکا طیاروں اوتو توپ خانے کے ذریعے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔چہار منگ کے علاقے پر بمباری سے آٹھ اور زوبندر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ نواں گئی کے علاقے مکان گرہ میں مکان پر گولہ گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی میں ماموزئی قبائل کی رضامندی کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے لئے مشاورت جاری ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے