ہنگو، مقامی طالبان نے رات کے وقت گشت شروع کردیا۔۔ اسلامی قانون کے مطابق قدم اٹھارہے ہیں،عوام کو تکلیف میں نہیں دیکھناچاہتے،مقامی طالبان:
ہنگو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08جولائی2008 ) ضلع ہنگو میں مقامی طالبان نے رات کے وقت مکمل گشت شروع کردیا ہے ہنگو مقامی طالبان کے سینئر رہنما مولانا محمد نبی حنفی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقے میں امن وامان چاہتے ہیں جس کیلئے ہم نے ضلع ہنگو کے تمام علاقوں میں گشت شروع کیا ہے میں چاہتا ہوں کہ عوام میں کوئی تکلیف نہ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ میں اسلامی قانون کے مطابق قدم اٹھارہا ہوں اور میرا قدم اسلام کی خدمت کی طرف ہے اور میں کسی کو تکلیف نہیں دیناچاہتا ہوں اور نہ ہی کسی کو تکلیف میں دیکھناچاہتا ہوں کچھ ایسے شرپسند عناصر جو ہنگو ضلع کو خراب کررہے ہیں اور طالبان کے نام استعمال کر کے پروپیگنڈے کررہے ہیں اور علاقے کی فضاء کو خراب کررہے ہیں اور اسلام کے نام کو بدنام کرنے میں تلے ہوئے ہیں ایسے ہی جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف ہم نے مہم شروع کیاہے اور انشاء اللہ بہت جلد ہمارے گرفت میں ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم نے گشت اس لیے شروع کیا ہے تاکہ علاقے میں پرامن اور پرسکون ماحول قائم ہو اور لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے اوردشمن عناصر رات کا فائدہ نہ اٹھاسکے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے