جنوبی اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سے امریکی جاسوس طیارے پر فائرنگ ۔طیارہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا:
مکین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2008ء)جنوبی اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سے امریکی جاسوس طیارے پر فائرنگ کی گئی۔ تاہم طیارہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ واقعہ مکین میں پیش آیا، جہاں امریکی جاسوس طیارہ پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہا تھا۔اس دوران اس پر شدید فائرنگ کی گئی، جس کے بعد طیارہ افغانستان کی جانب فرار ہوگیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے