اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

جنوبی وزیرستان کے علاقے ایف آرجنڈولہ میں بنکرزبنانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا،شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں پانچ گھنٹے کی نرمی کے بعد کرفیو دوبارہ نافذ کردیاگیا۔سوات میں مقامی طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کردیا:
جنڈولہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2008ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے ایف آرجنڈولہ کے علاقے فقیر کلے اور اردگردکے علاقوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے بنکرزبنانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا ہے ۔ادھرشمالی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے نے پاکستانی حدود کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے اورمختلف علاقوں پر پروازیں کیں، جس سے عوام میں خو ف وہراس پھیل گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیدگئی،میران شاہ،میر علی،رزمت کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں پر صبح سویرے بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوسی طیارے نے اونچی پروازیں کیں۔ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں پانچ گھنٹے کی نرمی کے بعددوبارہ کرفیو نافذ کرکے آپریشن شروع کردیاگیا ہے ۔کرفیو میں نرمی کے دوارن حالات معمول پر رہے ، اور تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ نمائندے کے مطابق آپریشن کے چھٹے روز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔دوسری جانب قبائلی جرگے نے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن ریٹائرڈ طارق حیات خان سے ملاقات کی ۔ جرگے کا کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی میں طاقت کے استعمال کے بجائے مسائل بات چیت سے حل کئے جائیں ۔ اس موقع پر پولیٹکل ایجنٹ نے مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے شرائط پیش کئے ۔ جبکہ تحریک طالبان سوات نے سرحد حکومت سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تحریک طالبان سوات کے ترجمان حاجی مسلم خان نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ ان کے مرکزی امیر بیت اللہ محسود کی ہدایت پر صوبائی حکومت سے مذاکرات بحال کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومتی ارکان کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت جلد از جلد عملی مذاکرات شروع کرے اور طالبان کے تحفظات دور کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔ انہوں نے بتایا کے چند روز میں مذاکرات کا اگلا دور شروع ہوگا۔

03/07/2008 13:44:25 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.