خیبر ایجنسی آپریشن میں شرپسندوں کے چار مراکز تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2008ء)ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا حبیب اللہ نے کہا ہے کہ آج شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں ان کے چار مراکز تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ پشاور میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس سلسلے میں جلد میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باوجود علاقے میں کوئی افراتفری نہیں ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ہر طرح کے حالات سے نمٹا جاسکے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے